• news

افغانستان میں داعش امریکہ پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے، میکنزی

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں امریکی جنگی کارروائیوں کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد گروپ داعش کے حامی امریکا کو نشانہ بنانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاہم امریکا کی طرف سے شمال مشرقی افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں اس گروپ کے ایسے ارادوں کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ میکنزی کے مطابق افغانستان میں داعش کے حجم میں تو کمی نہیں لائی جا سکی تاہم ان کے ارادوں کی راہ میں رکاوٹیں ضرور کھڑی کی گئی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن