حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا بجٹ 30فیصد کم کر دیا، احسن اقبال
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2019-20 ء کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی کا بجٹ 30 فیصد کم کر دیا ہے۔ جب ترقیاتی شعبہ میں سرمایہ کاری کو کم کیا جاتا ہے تو اس سے معیشت بھی متاثر ہوتی ہے۔ جمعرات کو احسن اقبال کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کا بجٹ بھی 38 فیصد کم کر کے 47 ارب سے 29 ارب کر دیا ہے ۔صحت کے شعبے کا بجٹ 29.24 ارب سے کم کر کے 13.37 ارب کر دیا گیا ہے ۔