سرمایہ کاری لانا ہوگی، بجٹ پر تحفظات دور کررہے ہیں: اسد عمر
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے فیصل آباد میں ایک تقریب میں صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ تجاویز کیلئے سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کررہا ہوں جب پیسہ ہم خود کمائیں گے تو فیصلے بھی خود کریں گے۔ کوئی قرض دیتا ہے تو اس کی شرائط بھی ماننی پڑتی ہیں۔ ایکسپورٹرز کی کامیابی تک ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔ جب تک صنعت پہیہ نہیں چلے گا مشکل دور سے نہیں نکل سکتے۔ سرمایہ کاری لانی ہوگی۔ سرمایہ کاروں کو سہولیات دینا ہوں گی۔ اشیاء خوردونوش اور گھریلو اشیاء کی چیزوں پر حکومت کو نظر رکھنی ہوگی۔ حکومت روزمرہ استعمال کی قیمتوں میں کمی کیلئے ضروری کام کرے گی۔ بجٹ پر لوگوں کو جو تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہماری معاشی ٹیم نے سوچ سمجھ کر ہی مشکل اور بڑے ٹارگٹ سیٹ کئے ہیں۔