• news

سٹاک ایکسچینج میں ان سائیڈ ٹریڈنگ کی انکوائری کرائی جائے: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے چیئرمین سکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمشن کو خط لکھا دیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ایس ای سی پی سے ان سائیڈ ٹریڈنگ کی شکایت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مئی کے آخری 10 روز ان سائیڈ ٹریڈنگ کی شکایات ملی۔ مشیر خزانہ کے 20 ارب کے فنڈ کے اعلان کے وقت میگا بروکرز کے پاس بڑی تعداد میں شیئرز تھے، میگا شیئر بروکرز نے پی ایس او سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے شیئرز میں ٹریڈنگ کی میگا شیئر بروکرز کی ٹریڈنگ سے ان شیئرز کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھیں، فنڈ سے قیام سے متعلق پہلے سے جاننے والے ہی اس سے فائدہ لینے والے تھے حکومت کے ان اداروں میں صرف 26فیصد شیئرز ہیں۔ ان شیئرز کی خریداری سے نجی شیئر ورلڈ کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا مئی کے آخری دس روز شیئرز کس نے خریدے تحقیقات کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن