ترقی کیلئے 5 ہزار کرپٹ ترین پاکستانیوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے: فیصل واوڈا
اسلام آ با د (آ ئی این پی+ وائس آف ایشیائ)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ 5 ہزار کرپٹ ترین پاکستانیوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے،وفاقی وزیر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف 5 ہزار پاکستانیوں کو پھانسی پر لٹکایا جائے تو 22 کروڑ پاکستانیوں کی قسمت بدل جائے گی۔فیصل واڈا نے یہ دلیل پروگرام میں بجٹ، مہنگائی، کرپشن اور اور غربت کے دوران بحث کے وقت دی اور کہا کہ اگر (حکومت) ا ن کے ہاتھ میں ہو تو وہ 5 ہزار لوگوں کو لٹکادیں گے علاوہ ازیں وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ صرف احتساب ہی نہیں بلکہ لوٹا ہوا پیسہ بھی برآمد کریں گے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے بعد کمیشن کی تشکیل سازی کا مراحلہ مکمل ہوجائے گا تب وزارت مواصلات کی 10 برس کی آڈٹ رپورٹ کمیشن میں پیش کروں گا۔