• news

دیپالپور: کمسن بچے کے ہاتھوں گولی چلنے سے ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی، حالت تشویشناک

دیپالپور+ اوکاڑہ (نامہ نگاران ) کمسن بچے کے ہاتھوں اتفاقیہ گولی چل جانے سے ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ نظام دین میں محمد چراغ نامی کے گھر میں کم سن بچے عثمان نے کمرے میں پڑے ہوئے لوڈ پسٹل کو اپنے دو چھوٹے بھائیوں شہزاد اور علی پر تان لیا۔ اتفاق سے گولی چل گئی فائر لگنے سے دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے اور حالت تشویشناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن