بھارتی کابینہ نے تین طلاق پر پابندی کے مسودے کی منظوری دیدی
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت کی مرکزی کابینہ نے مسلم معاشرے میں تین طلاق پر پابندی لگانے کے لئے نافذ دوسرے آرڈیننس کی جگہ لائے جانے والے مسلم خواتین (شادی کے حقوق کا تحفظ) بل 2019 کے مسودے کی منظوری دے دی۔بل کے مسودے کے مطابق طلاق بدعت غیرقانونی ہوگا۔