• news

حادثات ،مٹیاری میں 8 افراد ،مرید کے میں 2بھائی جاں بحق

مریدکے ,مٹیاری،(نامہ نگار،نوائے وقت رپورٹ) مٹیاری میں ٹریفک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ کے قریب ٹریلر اور وین میں تصادم ہو گیا حادثے میں چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی ہو گئے زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔تیز رفتار مسافر بس کی موٹرسائکل کو ٹکر سے دو حقیقی بھائی موقع پر جان بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے شیخوپورہ روڈ پر چک 28 بس سٹاپ کے قریب فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجہ میں دو حقیقی بھائی عثمان اور علی موقع پر جان بحق ہوگئے۔ دونوں بھائی شیخوپورہ کے گائوں چک رسالہ کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ جان بحق نوجوانوں کی نعشیں مریدکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن