• news

اے پی سی کا ایجنڈا‘ فضل الرحمنٰ دو تین روز میں شہباز شریف اور بلاول سے ملیں گے

اسلام آباد (صباح نیوز) آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے کانفرنس کے میزبان اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، قائد حزب اختلاف میاںشہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو سے ملیں گے، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت سے غیر معمولی مشاورت کے بعد کانفرنس کے ایجنڈے اور شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا حکومت مخالف تحریک کے لئے اے پی سی کا رواں ماہ جون کے آخری ہفتے میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے ، مولانا فضل الرحمان آئندہ دو تین روز میں میاںشہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو سے ملیں گے۔ 19جون کوجے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس بھی طلب کرلیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آل پارٹیز کانفرنس کے ایجنڈے پر مشاورت کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر میاںشہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے براہ راست ملاقاتوںکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن