جسٹس فائز عیسیٰ کو ریفرنس کی کاپی فراہم کردی گئی، صرف 28 شکایات زیرالتواء ہیں: سپریم جوڈیشل کونسل
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت، خصوصی رپورٹر)سپریم جوڈیشنل کونسل نے صدراتی ریفرنس کی کاپی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو فراہم کردی ہے۔ذرائع کے مطابق صدراتی ریفرنس میں لگائے گئے الزامات کو جاننے کے لئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر کو دو خط بھی لکھے تھے ۔دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس ججوں کے خلاف صرف 28 شکایات یا ریفرنسز زیر التوا ہیں جن میں دو صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ہیں۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے پاس کل 426 شکایات یا ریفرنس دائر کیے گئے۔ان ریفرنسز کو سپریم جوڈیشل کونسل کے ضابطہ انکوائری 2005 کے تحت مختلف مراحل سے گزارا گیا اور ان میں سے 398 ریفرنسز یا شکایات نمٹا دی گئیں۔