• news

مشتاق چینی حمزہ‘ سلمان شہباز کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گیا‘ کل پھر بیان ریکارڈ ہو گا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) نیب نے مشتاق چینی کا دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا۔ نیب کی جانب سے مشتاق چینی کو مکمل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کل پیر کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ نیب کے مطابق مشتاق چینی کا کچھ بیان ریکارڈ کرانا ابھی باقی ہے۔ مشتاق چینی نے کچھ اور حقائق سے پردہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مشتاق چینی حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کا فرنٹ مین وعدہ معاف گواہ بن گیا۔ عدالت میں مشتاق چینی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے سینئر وکلاء کی موجودگی میں نیب مشتاق چینی کا بیان ریکارڈ کرائے۔ نیب ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے نیب کو دو نجی بنکوں کے ذریعے 37 ٹرانزیکشن سے متعلق نیب کو ریکارڈ فراہم کردیا ہے مشتاق چینی نے بتایا کہ 2 بنکس اکاونٹ کے ذریعے 50 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 899 روپے کی غیر ملکی ترسیلات موصول ہوئیں سلمان شہباز کے اکاونٹ میں 60 کروڑ 30 لاکھ 54 ہزار بذریعہ چیکس منتقل کیے،مشتاق چینی نے نیب کو 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے کی غیر ملکی ترسیلات بارے میں بھی بتا دیا نیب کے تفتیشی افسر کے مطابق دوران تفتیش مشتاق چینی کے مختلف بنکوں میں 23 بنک اکاونٹس سامنے آئے، مشتاق چینی نے اپنے اور کمپنی کے نام پر یہ اکاونٹس بنا رکھے تھے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق چینی ناصرف سہولت کار بلکہ شریف فیملی کا بے نامی دار بھی ہے، ذرائع کے مطابق مشتاق چینی نے 9 غیر ملکی کرنسی کی مشکوک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ نیب کو فراہم کر دیا ہے،اور ان 9 ٹرانزیکشن کے ذریعے 6 کروڑ 10 لاکھ 27 ہزار 612 روپے منتقل ہوئے۔ مشتاق چینی کو 12 جنوری 2009 تک تواتر سے غیر ملکی ترسیلات موصول ہوتی رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن