بچے کو لانے پر تنازعہ کے بعدبلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا فیصلہ
کوئٹہ(آئی این پی) بلوچستان اسمبلی کی رکن مہ جبین شیران کے اپنے بچے کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں لانے پر ہنگامے کے بعد، بلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے بلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر کے قیام کی منظوری دے دی۔ بلوچستان پہلا صوبہ ہے جہاں کی اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر بنایا جارہا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ڈے کیئر سینٹر میں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بلوچستان اسمبلی کی خاتون رکن مہ جبین شیرانی ایوان میں اپنے بچے کو ساتھ لائیں تھی جس پر دیگر ارکان اسمبلی نے سخت اعتراض کیا تھا۔