موجودہ مشکلات کی ذمہ دار مسلم لیگ ن، بہترین بجٹ پیش کیا: صمصام بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بجٹ پر تنقید برائے تنقید افسوسناک ہے موجودہ مالی مشکلات کی ذمہ دار نواز لیگ کی بیڈ گورننس ہے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن رہنما اپنے آقاؤں کے اشارے پر بدزبانی کر رہے ہیں ان کا گزشتہ 10 برسوں کا کچا چٹھا سامنے آیا تو زبانیں گنگ ہو جائیں گی وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے اقاموں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی انہوں نے کہا کہ عوام کڑے سے کڑے احتساب میں عمران خان کے ساتھ ہیں وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور پیپلز پارٹی کو اقتدار میں شامل کر لیتے تو سب اچھا تھا سید صمصام بخاری نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں دستیاب وسائل کے مطابق بہترین بجٹ پیش کیا گیا۔