دو خاندانوں نے کرپشن کے تحفظ‘ منی لانڈرنگ کیلئے خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کا تقدس پامال کیا: فردوس عاشق
اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دو خاندانوں نے کرپشن کو تحفظ دینے‘ جعلی اکائونٹس اور منی لانڈرنگ کیلئے اپنی خواتین کو ڈھال بنا کر عورت کے تقدس کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا دونوں خاندانوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ کرنا چاہئے۔ احتساب کے عمل کا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کے اصولوں پر قائم کرنے کی جانب گامزن ہیں جہاں مرد اور عورت کی تفریق کے بغیر قانون کا یکساں اطلاق ہی بنیادی اصول تھا۔