• news

پی ٹی آئی‘ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو نوٹس‘ نمائندوں کی 20 جون کو الیکشن کمشن طلبی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن نے غیرملکی اور ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے ملک کی تین بڑی سیاسی جماعتوں کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کے نوٹس کے مطابق پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، تینوں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو 20 جون کو الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گی ہے۔ فرخ حبیب کی درخواست پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری ہوا ہے۔الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور درخواست گزاروں کو طلب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن