شائقین 48گھنٹے قبل مانچسٹر پہنچ گئے
مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر)ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان اور بھارت کا مانچسٹر میں ہونے والا اہم ترین میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے بڑی تعداد میں کرکٹ شائقین نے مانچیسٹر میں 48 گھنٹے پہلے ہی ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ شائقین کرکٹ اہم معرکے کو براہ راست سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے ٹکٹوں کے حصول کے لیے مارے مارے پھرتے دکھائی دیئے۔