دعا ہے قومی ٹیم بھارت کیخلاف میچ جیتے: والدہ وہاب ریاض
مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کے میچ میں قومی ہیروز کو بیک اپ کرنے کیلئے کھلاڑیوں کی فیملیز بھی مانچسٹر پہنچ گئی ہیں۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض کے بھائی احسن ریاض والدہ کیساتھ لاہور سے مانچسٹر پہنچ گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کیساتھ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آئے ہیں ۔ بھارت کیخلاف ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھا کر کامیابی حاصل کرئے گی۔ وہاب ریاض کی والدہ کا کہنا تھا کہ میری دعائیں پاکستان ٹیم کے اتھ ہیں‘ ٹیم کامیابی حاصل کر کے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرے۔ وہاب ریاض کے بھائی احسن ریاض کا کہنا تھا کہ امید ہے میرا بھائی ایک مرتبہ پھر موہالی والی کارکردگی دکھائے گا اور کامیابی میں کردار ادا کرے گا۔