اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر سٹیڈم میں پاکستان کا ریکارڈ اچھا نہیں
مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر) اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر سٹیڈم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دوسری مرتبہ مد مقابل آ رہی ہیں۔ اولڈ ٹریفرڈ انگلش کاونٹی کلب لنکا شائر کا ہوم گراونڈ ہے۔ دنیا کے بڑے کھلاڑیوں میں ویسٹ انڈیز کے کلائیو لائیڈ، پاکستان کے وسیم اکرم اور سری لنکا کے مرلی دھرن لنکا شائر کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس میدان میں پاکستان ٹیم کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے۔ پاکستان ٹیم نے اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم میں اب تک 8 ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 6 میں شکست کا سامنا جبکہ دو میں کامیابی ملی۔ ناکام میچوں میں 1999ء کے عالمی کپ ٹورنامنٹ کا سپر سکس کا میچ بھی شامل ہے جس میں پاکستان ٹیم کو بھارتی ٹیم کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 20 سال بعد اسی میدان میں ورلڈ کپ میچ میں اس وقت ٹیم کے کھلاڑیوں میں انضمام الحق اور اظہر محمود پھر پاکستان ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ انضمام الحق چیف سلیکٹر جبکہ اظہر محموباولنگ کوچ ہیں۔