• news

پاکستان کیخلاف بڑئے میچ کیلئے پوری طرح تیار ہیں: ویرات کوہلی

مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میچ بارش کی نظر بھی ہو گیا تو ورلڈ کپ پھر بھی جاری رہے گا۔ ہر میچ کو بڑا میچ سمجھ کر کھیلتے ہیں ۔ پاکستان کیخلاف بڑئے میچ کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔ میں کسی ایک کے بارے میں کوئی خیال نہیں رکھتا، میرے ذہن میں محمد عامر سے مقابلے کا کوئی خیال نہیں۔ میرے لیے کوئی بھی باولر ہو، صرف سفید یا لال گیند نظرآتی ہے۔ ہمارے لیے ایک پروفیشنل میچ ہے، کسی میچ کے بارے میں زیادہ جذباتی نہیں ہوتے۔ بھارتی ٹیم کا باولنگ اٹیک ایسا ہے کہ کسی بھی ٹیم کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس بات کا اندازہ ہے کہ پاکستان ٹیم میں کافی ٹیلنٹ ہے۔ ہمیں اپنی طاقت پر فوکس کرنا ہے، مخالف ٹیم کی طاقت کا زیادہ نہیں سوچ رہے۔ موہالی سیمی فائنل میں وہاب ریاض اورشاہد آفریدی کی گفتگو نے مجھے لطف اندوز کیا تھا۔ شعیب ملک نے پاکستان کیلئے بہت اہم رول کردار ادا کیا۔ شعیب ملک ہمیشہ سے دوستانہ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن