پاکستانی بھارت کی ابتدائی وکٹیں جلد گرالے تو جیت سکتا ہے : ہربھجن سنگھ
مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے، اس میچ سے بڑا مقابلہ نہ کوئی ہوا ہے اور نہ کوئی ہو گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ پریشر کا میچ ہوتا ہے، ان کے زمانے میں بھی دونوں ٹیموں میں تگڑا مقابلہ ہوتا تھا لیکن اب پاکستان ٹیم پہلے جیسی نہیں اور اس میں زیادہ تر پلیئرز کم تجربہ کار ہیں۔ ٹورنامنٹ کا مزہ ہی پاکستان بھارت میچ میں ہے اور اگر بارش کی وجہ سے یہ میچ متاثر ہوا تو سب کا مزہ خراب ہو جائیگا۔ پاکستان ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو بھارت سے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف ابتدائی 10 سے 15 اوورز میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو پھر بھارتی ٹیم کو کم سکور پر روک سکتی ہے اور ایسے میں پاکستان کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔