بھارتی میڈیا نے محمد عامر اور بابر اعظم کوبھارت کیلئے خطرہ قرار دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس )بھارتی صحافیوں نے پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عامر اور بابر اعظم کو بھارت کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کہ 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتیوں نے بھی پاکستان کو سپورٹ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بہترین سلیکٹر ہیں ، اگر میچ میں بابر اعظم نے سنچری بنادی تو وہ ہیرو بن سکتا ہے۔ اگر بابر اعظم چل گئے تو بھارت کیلئے مشکل ہو سکتی ہے جبکہ محمد عامر کا روہت شرما اور کوہلی سے زبردست مقابلہ رہتا ہے۔ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں، مگر آئی سی سی ورلڈکپ کے ہونے والے میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔بھارتی صحافیوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے مگر کل کے میچ میں جس نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے تاہم بھارت کی ٹیم کو زیادہ فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں وجے شنکر کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ اوپننگ بلے باز دھون کی انجری کے بعد روہت شرما اور راہول اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم میں کلدیپ یادو کی جگہ محمد شامی کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔