پاکستان بھارت میچ سے قبل مانچسٹر میں کرکٹ کا تین روزہ میلا سج گیا
مانچسٹر(سپورٹس رپورٹر )ئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے ہائی وولٹیج مقابلے کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے اور اس کے لیے مانچسٹر شہر میں کرکٹ کا تین روزہ میلہ سجایا گیا ہے۔مانچسٹر میں منعقد کیے جانے والے میلے میں شہریوں کیلئے بڑی سکرینز پر مفت میچ دیکھنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔سکرینز کیساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کیلئے کرکٹ سے متعلق گیمز اور اشیاء کی خریداری کیلئے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔پاک بھارت میچ سے قبل ہی شائقین کرکٹ پرجوش ہیں اور دونوں ٹیموں کے تماشائی اپنی اپنی ٹیموں کو بھرپور سپورٹ کررہے ہیں۔