• news

ٹیم بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی کی یادوں کیساتھ میدان میں اترے: عاقب جاوید

لاہور(نمائندہ سپورٹس ) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے ورلڈکپ میں پاکستان بھارت میچ کیلئے قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کی خوشگوار یادوں کے ساتھ میدان میں اترنے کا مشورہ دیا ہے۔ورلڈکپ شروع ہوتے ہی اگر کسی میچ کاشدت سے انتظار ہوتا ہے تو وہ پاکستان بھارت میچ کا ہوتا ہے اور اس بار بھی ہر طرف پاکستان بھارت کے میچ کا چرچہ ہے ۔ نفسیاتی دبائو کو توڑنے کی کوشش کرنا ہوگی، یہ کیسے ٹوٹے گا اس کا جواب مشکل ہی ملتا ہے اور جب یہ بلاکیج ٹوٹ گیا تو پاکستان جیتنا شروع کر دے گا۔ شارجہ میں ہم جیتا کرتے تھے لیکن ورلڈکپ میں ہم ہار جاتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن