پاکستان عمدہ ٹیم بھارت کے خلاف کھلائے تو جیت سکتا ہے
کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کا انتظار پوری دنیا کے کرکٹ شائقین کو تقریباً ایک سال سے زیادہ وقت سے تھا اس کی دو بڑی وجوہات تھیں کہ اس بار تمام ورلڈ کپ میں شامل دس ٹیمیں پول سسٹم کے بغیر ہر ٹیم ایک دوسرے کے ساتھ میچ کھیل رہی تھیں اور دنیا کی ہر ٹیم کو حق حاصل تھا کہ وہ ہر ٹیم کے خلاف پہلا راؤنڈ ضرور کھیلے گی اور جوں جوں ٹیم جیتے گی ڈائریکٹ سیمی فائنل میں اپنے بازوں کے دم سے پہنچ جائیں گی جبکہ پہلے ورلڈ کپ میچوں میں ہر آزادی نہ تھی کزور ٹیمیں محدود میچ ہی کھیلتی تھیں اور اپنے راؤنڈ میں کارکردگی نہ دکھا کر ٹورنامن سے باہر ہو جاتی تھیں اوراس ورلڈ کپ میں دوسری خوبصورتی یہ تھی کہ ہر ولڈ کپ کرکٹ انگلینڈ کے خوبصورت میدانوں اور خوبصورت موسم میں کھیلا جانا تھا اور کرکٹ کے بانی ملک کھیلا جا رہا تھا جہاں موسم کاک پہلے سے اندازہ لگانا جدید ٹیکنالوجی رکھنے والے ملک کیلئے کوئی بڑا کارنامہ نہ تھا مگر افسوس اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں موسم کا اندازہ لگانے میں انگلینڈ ناکام رہا ہے جس سے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں شدت نہیں آ سکی اور ہر میچ بارش کی نظر ہو رہا ہے اور ٹیموں کی صف بندی میں مشکلات آر رہی ہیں اورہر ٹیم کے دوسری ٹیم کی طاقت کو دیکھتے سے پہلے بارش یعنی موسم کو اولیت دی جا رہی ہے کہ بارش کی صورت میں آخری اووروں میں کونسا بیسٹمین کامیاب ہوگا اور میچ کم اووروں کے ہونے کی صورت میں کونسا باؤلر کامیاب ہو سکتا ہے بارش اور موسم کی اس کھچڑی نے ابھی تک پورے ورلڈ کپ میں شدت دیکھنے کو نہیں ملی جس کیلئے انگلینڈ اور موسم بتانے والے ذمہ دار ہے جو اتنی بڑی ٹیکنالوجی رکھنے کے باوجود ناکام حالانکہ اس ورلڈ کپ کو بآسانی دو ہفتے آگے کیا جا سکتا تھا موسم کے بعد اگر پاکستانی ٹیم کی اب تک کی کارکردگی کو دیکھا جائے تو پاکستان ابھی تک Un Lucky ہے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے فائیٹ ہی نہ کی فاسٹ بالروں سے اپنے آپ کو بچاتے 105 رنز پر آؤٹ ہو گئے جس کی کوئی وجہ نہ تھی انگلینڈ سے چیمپئن کی طرح لڑ کر جیتنے اور ورلڈ کپ میں اپنی دھاک بٹھا دی سری لنکا سے مقابلے میں پاکستان بہت تگڑا تھا مگر بارش سے ایک ایک پوائنٹ ہو گیا حالانکہ پچھلے 8 ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان سری لنکا کو آٹھوں میچوں میں شکست دی تھی اور آسٹریلیا سے پورا میچ ہی چوں چوں کا مربہ تھا۔ پاکستان نے پہلے ٹیم ہی ٹھیک نہ کھلائی شاداب جیسے آل راؤنڈر کو باہر بٹھانا بہت بڑی کم عقلی تھی بالروں کی تبدیلیاں بھی تباہ کن تھیں اور سب سے بڑھ کر ٹیم میں کوئی پلاننگ نظر نہیں آئی خیر شکست نصیب میں لکھی تھی وہ مل گئی پاکستان انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا کو بھی ہرا دیتا تو پورے ورلڈ کپ پر پاکستان کی حکومت تھی پاکستانی ٹیم اچھی ہے بھارت کو ہرا سکتی ہے بات صرف وقت بننے کی ہے۔