جرمنی میں ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر پر پابندی کے عدالتی فیصلے کی توثیق
سٹولئبزگ( آن لائن ) جرمنی کے شہر لونبرگ کی مقامی عدالت نے ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر پراپنے ملک کی فضائی حدود میں پرواز کرنے پہ پابندی کے عدالتی فیصلے کی توثیق کردی ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق عدالتی فیصلے کے خلا ف اپیل بھی نہیں کی جا سکے گی۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق پابندی کی وجوہات کا تعلق خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی سے ہے۔ جرمنی کی وزارت خارجہ نے ماہان ایئر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے عسکری ساز و سامان اور جنگجوں کو شام منتقل کیا ہے۔ماہان ایئر ایران کی دوسری بڑی فضائی کمپنی قرار دی جاتی ہے جس کے پاس طیاروں کا سب سے بڑا فضائی بیڑا ہے۔