ڈاکٹرعاصم کرپشن کیس ، دو گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کراچی (نوائے وقت نیوز)احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کیس سماعت،عدالت گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر دو گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف جے جے وی ایل کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی دوران سماعت ڈاکٹر عاصم نے ایک مرتبہ پھر علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت حاصل کرلی جبکہ عدالت گواہی کے لئے پیش نہ ہونے پر دو گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ،گواہوں میں ڈاکٹر شکیل احمد اور ایس ایس جی سی ایل کمپنی سیکریٹری شعیب احمد شامل ہیں۔