ذوالفقار مرزا اور شریک ملزموں کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت20 جولائی تک ملتوی
کراچی (وقائع نگار)انسداد دہشت خصوصی گردی میں سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا اور شریک ملزمان کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت20 جولائی تک ملتوی کردی گئی ۔ہفتہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراو کیس میں سابق وزیر داخلہ زوالفقار مرزا عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالتی تعطیلات کے باعث بغیر کسی کارروائی کہ عدالت نے سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی، ملزمان کے خلاف چار مقدمات زیر سماعت ہیں،مقدمہ میں ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے،ملزمان پر دہشت گردی جلاو گھیروا اور دیگر الزامات ہیں ،ملزمان کے خلاف بدین کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں