حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا غلام بنا دیا: رانا سکندرحیات
قصور(نامہ نگار) حکومت احتساب نہیں ،سیاست کررہی ہے ،اگر احتساب ہوتا تو قابل مواخذہ لوگ وزیر اعظم کے اردگرد نہ بیٹھے ہوتے عوام احتساب چاہتے ہیں جبکہ حکمران احتساب کی آڑ میں مہنگائی کرکے عوام کا استحصال کررہے ہیں۔حکومت نے عوام کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں دیدیا ہے۔عوام کے استحصال اور مہنگائی کے ظلم کو مزید برداشت نہیں کرے گے ان خیالا ت کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے ایکس چئیرمین ضلع کونسل قصوررانا سکندرحیات خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی خواہش پر منتخب وزیر خزانہ کو ہٹا کر آئی ایم ایف کے نمائندے کو مسلط کردیا گیا ہے ۔حکومت نے اپنے پہلے سال میں ہی سابقہ حکومتوں سے زیادہ قرض لیکر ایک ریکارڈ قائم کیا ہے اور موجودہ اور آنے والی نسلوں کو آئی ایم ایف کی غلامی میں دیدیا ہے ،عوام نے تبدیلی کا جوخواب دیکھا تھا وہ چکنا چور ہوچکا ہے ،مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں پاکستان کے 22کروڑ عوام اس وقت شدید آزمائش اور مصیبت کا شکار ہیں۔