• news

حکومت سے وابستہ عوام کی تمام امیدیں دم توڑ رہی ہیں :طارق ڈوگر

جوئیانوالہ (نامہ نگار )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے وابستہ عوام کی تمام امیدیں دم توڑ رہی ہیں ان کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک گھمبیر مسائل میں گرتا چلا جا رہا ہے سیاسی مخالفین کو دبانے کے علاوہ حکومت کا کوئی ایجنڈا نظر نہیں آتا‘ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے غریب اور سفید پوش مزدور طبقہ دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے بجلی‘ گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ غریب دشمن بجٹ الفاظ کا گورکھ دھندہ عوام مسترد کرتے ہیںسلیکٹڈ حکمرانوں نے عوامی ریلیف کی بجائے عوامی خون نچوڑ لیاہے، انہوں نے کہا کہ ظالمانہ بجٹ کے نتیجے میں خوفناک مہنگائی کا سیلاب امڈ آئے گاعوام کی قوت خریدپہلے ہی ختم ہوچکی ہے اور بجلی و گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب عوام کا جینا محال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن