• news

حکومت نے بجٹ میں ترجیحات کا تعین کردیا:ثوبیہ کمال

لاہور ( لیڈی رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے وفاقی و صوبائی پنجاب بجٹ 2019-20پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے بجٹ میں ترجیحات کا درست تعین کرکے پائیدار معاشی ترقی کی بنیاد رکھی ہے اور ماضی کی غلطیوں کی اصلاح کی ہے،بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے اوران کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے ٹھوس اقدامات پیش کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے وفاق کے بعد پنجاب میں اپناپہلا باقاعدہ بجٹ پیش کیا ہے جو پورے سال کا ہوگا،رواں مالی سال 8ماہ کا بجٹ پیش کیا گیاتھا۔مشکل اقتصادی حالات کے باوجود اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بہترین بجٹ پیش کیا گیاہے ، تحریک انصاف کا وفاقی و صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا عکاس ہے ، ہمارا بجٹ عام آدمی کیلئے ہے اور ملک میں حقیقی ترقی کا سفر اب شروع ہو رہا ہے ،سابق دور میں جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ان کی ترقی پر فوکس کیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کی وفاقی وصوبائی حکومت نے عوام دوست اورمتوازن بجٹ پیش کر کے عوام کے دل جیت لیے ہیں ،تاریخی بجٹ پیش کر کے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منشورکی عکاسی کر دی۔ عوام دوست بجٹ تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن