مسلم امہ حوثی باغیوں کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرے:طاہراشرفی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) خلیج کی صورتحال عرب اور اسلامی دنیا کیلئے نا قابل قبول ہے، حوثی باغی اور دیگر متشدد گروہوں کے خلاف مسلم امہ کو واضح حکمت عملی بنانی ہو گی،سعودی عرب کا جنگ نہ کرنے کا اعلان درست سمت قدم ہے ، لیکن سعودی عرب اور عرب ممالک پر جنگ مسلط کرنے کی سازشیں امت مسلمہ کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، سمندر میں سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کشتیوں اور ائل ٹینکرز پر حملوں نے عالمی امن کو خطرہ میں ڈال دیا ہے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل اور انٹر نیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے سربراہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علمائ و مشائخ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر مولانا پیر اسد اللہ فاروق، مولانا قاسم قاسمی ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا ابو بکر صابری اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو انتہائ پسندی اور دہشت گردی کے خلاف متفقہ مو?قف اپنانے کی ضرورت ہے ، دہشت گرد گروہوں اور انتہائ پسند گروہوں کی مدد کرنے والی جماعتوں اور ممالک کے خلاف اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو ایکشن لینا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ خلیج میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا ہدف سعودی عرب اور حرمین شریفین ہیں ، سعودی عرب پر مسلسل حملے اور سمندر میں تخریب کاری عالمی امن کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حوثی باغی اور دیگر دہشت گرد اور متشدد گروہوں کے بارے میں واضح حکمت عملی کی ضرورت ہے۔