پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ،قائد حزب اختلاف بجٹ پر عام بحث کا آغاز کرینگے
لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعدآج ( پیر) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ آج شروع ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20ء کے لئے پیش کئے جانے والے بجٹ پر عام بحث کاآغاز کیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز بجٹ پر عام بحث کا آغاز کریں گے۔