ای ویزا پالیسی سہولت سیاحت‘ معاشی استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گی: شاہ محمود
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نئی ویزا پالیسی کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ کاروباری، سیاحتی اور تعلیمی مقاصد کیلئے ای ویزا کی سہولت سے استفادہ کر رہے ہیں۔ ای ویزا پالیسی سیاحت کے فروغ اور معیشت کے استحکام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے امید ظاہر کی کہ نئی ویزہ پالیسی اقتصادی سفارتکاری کو بھی تیز کرے گی۔بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم عمران خان اور میری روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے انتہائی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ طرفین نے ان ملاقاتوں کے دوران علاقائی مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم روس کے ساتھ تعاون اور اشتراک عمل کی نئی جہت کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔