سرگودھا: لڑکی سے تعلقات کے شبہ میں ایک شخص کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق
سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کے موضع مٹھ لک میں لڑکی سے تعلقات کے شبہ مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا بھلوال روڈ کے موضع مٹھ لک میں مرتضی عرف مورو نے پسٹل سے فائرنگ کر کے 25 سالہ نوجوان اشرف کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ملزم کو مقتول نوجوان پر لڑکی سے ناجائز تعلقات کا شبہ تھا پولیس تھانہ صدر نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔