• news

کراچی گھریلو جھگڑ ے کے دوران شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے شاہنواز بھٹو کالونی میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے بہیمانہ تشدد کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم مقتولہ کو خود ہسپتال لایا اور پولیس کو گرفتاری دے دی۔پولیس کے مطابق رئوف نامی شخص نے شک کی بنا پر جھگڑے کے دوران بیوی پر تشدد کیا جس کی وجہ سے بیوی کی موت واقع ہوئی، شوہر روف خود بیوی کی نعش عباسی ہسپتال لایا تھا جہاں اس کو گرفتار کرلیا ۔ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں۔ پولیس کے مطابق شوہر نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ ملزم شوہر نے شک کی بنا پر ستارہ کو قتل کیا۔ بیوی گھر سے لاپتہ تھی، پوچھنے پر نہیں بتایا جس پر غصہ آیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔ وہ بیوی کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا، جھگڑے کے دوران ہاتھا پائی ہوئی، ملزم جھگڑے کے بعد گھر سے چلا گیا تھا، دو گھنٹے بعد گھر آیا تو بیوی کو مردہ حالت میں پایا۔

ای پیپر-دی نیشن