فیڈرل پبلک سروس کمشن کا زیر تربیت افسران کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد (خبر نگار) فیڈرل پبلک سروس کمشن نے 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت افسران کے نتائج کا اعلان کردیاہے ۔مختلف سروسز کے تربیت مکمل کرنے والے 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنرز کے فائنل پاسنگ آئوٹ امتحان (ایف پی او ای) 2019ء کے تائج کے مطابق فارن سروس آف پاکستان گروپ اور سی ٹی پی 44 کے امیداورںکا نتیجہ 100فیصد رہا، پولیس سروس آف پاکستان کے 10امیدوار، آفس منیجمنٹ گروپ کے8 امیدوار اور انفارمیشن گروپ کے 3 امیداورناکام اوردو امیداور غیر حاضر رہے۔کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق انفارمیشن گروپ کے تربیت مکمل کرنے والے 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے شاہد حبیب خان نے 770نمبر، سائرہ ملک نے 680 نمبر ،ایشا امتیاز نے 704نمبر ،ردا فاطمہ نے 669 نمبر ، لالہ رخ واحد نے 596 نمبر ، مریم خان نے 663 نمبر ،سمیرا لیاقت خان نے 656 نمبر ،اختر نواز نے 611 نمبر ، سمعیہ علی چنا نے 653 نمبر حاصل کیے جبکہ انفارمیشن گروپ میں ناکام ہونے والے امیدواروں میں نعمان علی ،زوہیب اور محمد عمر فاران شامل ہیں ۔ پولیس سروس آف پاکستان کے تربیت مکمل کرنے والے 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے احمد شاہ نے 650نمبر ،شاہ میر خالد نے 642 نمبر ،رانا حسین طاہر نے 601 نمبر ،بلال احمد نے 625 نمبر ،عبدالحنان نے 532نمبر ، ماہم خان نے 661 نمبر حاصل کیے ۔ناکام ہونے والے امیدواروں میں سعد ارشد ، عقیلہ نیاز نقوی ،بینش فاطمہ ،عزیز احمد ،بلال محمود سہلری،محمد وقاص خان ،سلیم عباس کھچی، کیپٹن(ر) میاں حسنین اقبال ، اظہر جاوید اور کامران خان شامل ہیں ۔آفس منیجمنٹ گروپ کے تربیت مکمل کرنے والے 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے محمد اویس ہاشمی نے 696 نمبر ،یاسر سردار نے 697 نمبر ،عبدالہادی جنجوعہ نے 696 نمبر ،سید ناصر منصور نے 696 نمبر ،امین زہرا نے 644 نمبر ،تذہین فاطمہ نے 601نمبر ، اسد حسین شاہ نے 606نمبر ،حارث بن طارق نے 634نمبر ،طیب شیر نے 704نمبر ،شاہمین حیدر فاروقی نے 664نمبر ،علین محبوب نے 647 نمبر ، محمد علی ادریس نے 669 نمبر ، منیبہ نواز نے 661 نمبر ،علی رضا نے 694 نمبر ،حافظ محمد عثمان منور نے 732 نمبر ،انعم گلزار میر نے 545 نمبر ،اریبہ دلاور نے 601 نمبر اور سحرش خان نے 512 نمبر حاصل کیے ۔ناکام ہونے والے امیدواروں میں تیمور احسان ،محمد سلیمان ملک،فہمینہ اسلم ،شیراز عباس،تہریم اکبر ، سید سعادت علی بخاری ،ماریہ افضل اور امبرین اشفاق شامل ہیں ۔ فارن سروس آف پاکستان کے تربیت مکمل کرنے والے 45 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے محمد یوسف نے 678 نمبر ،محمد رمضان نے 675 نمبر ،تسکین عمر نے 727نمبر ،سندس علی خان نے 701نمبر ،محمد سعد بٹ نے 725نمبر ،راشدہ خورشید نے 626 نمبر ،نمیرا اویس نے 685 نمبر ،مومن عزیز قریشی نے 657 نمبر ،آغا حنین عباس خان نے 672 نمبر ،حسن عباس نے 732نمبر ،حدیقہ قریشی نے 705نمبر ،فیصل مجید نے 677 نمبر ، فہد شاہ راشدی نے 702نمبر ،فہد سلیم نے 698 نمبر ، احسان کریم نے 752نمبر ،دانیال حسنین نے 702نمبر ،ملک محمد دانش نے 702نمبر ،ایم بلال ریاض نے 729نمبر ، اسد محمود نے 663نمبر اور علینہ مجدید نے 717نمبر حاصل کیے ۔تربیت مکمل کرنے والے 44 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے دوبارہ امتحان دینے والوں میں شمائلہ عثمان نے 636 نمبر ، محمد سعد احمد نے 676 نمبر ، جیتا نند نے 648 نمبر ، اعجاز حسنین نے 710نمبر ، نادیہ رئوف نے 681 نمبر ،ملک عمر خان نے 735نمبر ، فہد علی شاہ نے 728نمبر ، زمرے فاطمہ نے 710نمبر ،سائرہ سرور نے 689 نمبر ، عماد نسیم نے 646 نمبر ، محمد عدیل نے 741نمبر حاصل کیے ۔