• news

بریک ڈاؤن:لاطینی امریکی کے کئی ممالک تاریکی میں ڈوب گئے

بیونس آئرس (انٹرنیشنل ڈیسک)لاطینی امریکا کے کئی ممالک میں اتوار کے روز بجلی کی ترسیل متاثر ہونے کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔ یوروگوائے اور ارجنٹائن میں ملک گیر سطح پر بجلی کی سپلائی منقطع ہوئی جبکہ برازیل اور چلی کے بھی کچھ حصے متاثر ہوئے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس وسیع پاور بریک ڈاؤن کی وجہ کیا تھی۔ کچھ مقامات پر بجلی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے لیکن حکام کا کہنا کہ مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن