• news

ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کا ٹرائل لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا

لاہور+ساہیوال (وقائع نگار خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سانحہ کا ٹرائل ساہیوال میں کیا جارہا ہے جہاں درخواست گزار سمیت کئی افراد کو مشکلات ہیں۔ سماعت لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ تمام فریقین کے وکلا اور سانحہ ساہیوال کے ملزموں نے بھی ٹرائل لاہور منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد عدالت نے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال محمد کلیم خاں کی عدالت میں سانحہ ساہیوال کے گرفتار ملزموں صفدر حسین، سیف اللہ عابد، احسن خاں، رمضان، حسنین اکبر اور نا صر نواز کے خلافکیس کی سماعت آج 18جون آج ساہیوال میں ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن