• news

سوشل میڈیا بلاگرمقتول محمد بلال خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

اسلام آباد(صباح نیوز) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ محمد بلال خان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کارکن مقتول کی نمازجنازہ صبح آبپارہ چوک رحمانی مسجد کے سامنے ادا کردی گئی، محمد بلال خان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں شریعہ فیکلٹی سے فارغ التحصیل تھے اور سوشل میڈیا پر ان کے ہزاروں پرستار ہیں۔اسلام آباد کے علاقے G-9/4میں نامعلوم افراد نے بلال خان کو رات گئے خنجروں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی محمد بلال کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ محمد بلال خان ناموس رسالت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن