• news

مسلم لیگ ن، پی پی کو فضل الرحمن کی امامت انجام سے نہیں بچا سکتی: صمصام بخاری

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے اور پیپلز پارٹی کو کسی مولانا کی امامت کرپشن کے انجام سے نہیں بچا سکتی، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن یہ کار خیر کیوں سرانجام دے رہے ہیں۔ یہ کسی بیانیے کی نہیں بلکہ صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کی جنگ ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے لوٹے ہوئے ملکی خزانے سے ضیافتیں اڑانا افسوسناک ہے۔ کرپٹ عناصر کو ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھانے سے نہ کوئی فائدہ ہوگا اور نہ کسی قسم کی رعایت ملے گی۔ اپوزیشن رہنماؤں کی آنیاں جانیاں کرپشن بچانے کی ناکام کوشش ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کہ گزشتہ دس برس کی مایوس کن حکومتی کارکردگی کا کون جوابدہ ہے۔ اپوزیشن وزیاعظم کے قرضوں پر کمشن بنانے کے اعلان سے بہت پریشان دکھائی دیتی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف واویلا کرنے والے اپوزیشن رہنما پہلے قوم کو 24 ہزار ارب کے قرضوں کا جواب دیں۔

ای پیپر-دی نیشن