• news

پنجاب میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، اطلاعات سمیت متعدد سیکرٹری، کمشنرز تبدیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کی بیوروکرسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ ہوئی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات پنجاب سمیت متعدد سیکرٹریز اور کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے۔ پیر کے روز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹن (ر) ثاقب ظفر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو تبدیل کر کے کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کرنے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے کمشنر کا اضافی چارج واپس لینے، مومن آغا سیکرٹری اطلاعات، کلچر کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کرنے، سلمان اعجاز سیکرٹری نان فارمل بیسک ایجوکیشن کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے، عارف انور بلوچ کمشنر ساہیوال ڈویژن کو تبدیل کر کے سیکرٹری نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ عارف انور بلوچ کی تعیناتی تک مذکورہ آسامی گریڈ20سے گریڈ21میں اپ گریڈ کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر ندیم الرحمن کو کمشنر ساہیوال ڈویژن لگانے، فرحت جبین ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات اینڈ کلچر(ایڈمن ) کو تبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے ،جہانگیر انورایڈیشنل سیکرٹری وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ سیکرٹری اطلاعات اینڈ کلچر کی اضافی ذمہ داریاں بھی انہی کو سونپ دی گئی ہیں۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اسد رحمن گیلانی سیکرٹری ماحولیات پروٹیکشن کوتبدیل کر کے افسر بکار خاص بنانے، تقرری کے منتظر سلمان اعجاز کو سیکرٹری ماحولیات پروٹیکشن تعینات کرنے، عبد القیوم منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کی 13جون سے دو ماہ کی بیرون ملک رخصت منظور کرنے کے ساتھ ساتھ افضال احمد ڈائریکٹر پروڈکشن پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ لاہور کو منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن