• news

فنکاروں کے وفد کی وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل سے ملاقات

لاہور(کلچرل رپورٹر)فنکاروں کے وفدنے وظیفوں کے حوالے سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ شکایت سیل کے وائس چیئرمین ناصر سلمان اور چیئر پرسن مہناز صدیقی سے ملاقات کی ۔وفد میں اداکار جاوید کوڈو،گلوکارہ ترنم ناز ،زکیہ بانو،مصنف وہدایتکار منیر راج اوردیگر شامل تھے ۔اس موقع انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نام درخواست دی جس میں تحریر کیاگیاتھاکہ بے روزگار،معمراوربیمار فنکاروںکو 2012ء سے وظائف مل رہے تھے ر واں برس ابھی تک انہیں وظیفوں کے چیک نہیں مل سکے جبکہ مالی سال ختم ہونے میں چندروز باقی ہیں،۔لہذافنکاروں کے فوری وظیفوں کے چیک جاری کیے جائیں۔ناصرسلمان نے اداکار جاوید کوڈوکیلئے اپنی سیٹ چھوڑ اوروہ خود کھڑے ہوگئے ۔انہوںنے یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کی آواز وزیر اعلیٰ تک پہنچائیںگے اور ان کے مسئلے کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریںگے۔

ای پیپر-دی نیشن