• news

وزیراعظم سے گورنر سندھ، وفاقی وزیر قانون کی ملاقات، ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی اعلامیہ وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو مالی پیکیج دیا جائے گا وزیراعظم نے وزیر قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا کمیٹی دو دن میں طریقہ کار وضع کرے وزیراعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی وزیراعظم نے میئر کراچی اور میئر حیدر آباد کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن