• news

امریکہ افغانستان سے پوری فوج نکالنے پر رضامند، آئندہ بھی مداخلت نہ کرنے کا اشارہ: طالبان ترجمان کا ٹوئٹ

کوہاٹ؍دوحہ(این این آئی) امریکہ نے اپنی تمام افواج افغانستان سے نکالنے پر رضامندی ظاہرکی ہے اورمستقبل میں بھی مداخلت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اس بات کا انکشاف قطر کے دارالخلافہ دوحا میں موجودطالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے منگل کے روزاپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا۔افغان میڈیا کے مطابق ایک سوال کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتہ قطرکے دارالحکومت دوحا میںمتوقع ملاقات میں مزید پیش رفت کا امکان ہے۔ترجمان کے مطابق امریکہ نے اپنی تمام افواج کو افغانستان سے نکالنے کے علاوہ مستقبل میں بھی کسی قسم کی مداخلت نہ کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے ۔سہیل شاہین نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے وعدے امن مذاکرات میں مثبت اور نمایاں پیش رفت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن