ہائیکورٹ نے سعد، سلمان رفیق کی ضمانت کیلئے درخواستیں مسترد کر دیں، فیصلہ چیلنج کرینگے، لیگی رہنما
لاہور(وقائع نگار خصوصی، سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواستیں مسترد کر دیں۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ضمانت کی۔ درخواستوں پر سماعت کی. نیب نے دونوں کی عبوری ضمانت مسترد ہونے پر انہیں گیارہ دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔ نیب کے وکیل چودھری خلیق الزمان نے کہا کہ پیراگون سوسائٹی خواجہ برادرز کی ملکیت ہے اور وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ ان کے کاروباری پارٹنر ہیں۔نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ اثاثوں کے بارے میں خواجہ برادران کی انکوائری پرائزبانڈ نکلنے کی بناء پرختم کردی گئی۔ بنچ نے استفسار کیا کہ کیا پرائز بانڈ کا انکوائری سے کیا تعلق ہے اور بانڈ کتنے کے نکلے۔نیب کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ برادران کی خوش قسمتی تھی کہ ان کے بانڈ نکلے۔نیب پراسیکیوٹر نے یہ نشاندہی کی کہ پیراگون غیر قانونی سکیم ہے، ٹی ایم اے نے سکیم کوعبوری طور پر منظور کیا۔پیراگون نقشوں پر پلاٹ فروخت کرتے ہوئے لوگوں سے پیسے ہتھیاتے رہے۔ ایک بھائی ریلوے کاوزیر اور دوسرا بھائی صحت کاوزیراور بااثر تھے۔اتنے بااثر افراد کے خلاف ایل ڈی اے کیسے کارروائی کرتا۔نیب پراسیکیوٹر نے کسی رکن اسمبلی کی اجلاس میں شرکت کیلئے اعلی عدلیہ نے پذیرائی نہیں کی اور اس سلسلے میں درخواستیں مسترد کر دیں۔نیب کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر ضرور ہے ضمانت پر رہائی نہیں ۔خواجہ برادران کے وکلا نے واضح کیا کہ پیراگون ہاوسنگ سوسائٹی کا دونوں بھائیوں سے تعلق نہیں ہے. یہ قیصر امین بٹ کی ملکیت ہے۔ ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی جہاں وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ کا دو مرتبہ بیان ریکارڈ کرایا گیا ہو. وکلا نے نشاندہی کی کہ پرائز بانڈز نکلنے پر انکوائری بند نہیں کی گئی بلکہ خواجہ برادران نے انکوائری کا سامنا کیا۔فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد درخواستیں مسترد کر دیں۔سعد رفیق اور سلمان رفیق نے ضمانتیں خارج ہونے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لیگی رہنمائوں نے وکلاء کو ہدایات جاری کری ہیں جو لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپیاں لے کر ؟؟؟؟ اپیل تیار کریں گے۔ ذرائع کے مطابق لیگی رہنمائوں نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ سعد رفیق اور ان کے وکلاء کے رابطے کا کام کرے گی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کو طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔