• news

91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرقض کا معاہدہ، پکستان فائلرز کی تعداد 35 لاکھ تک بڑھائے: عالمی بنک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی بنک پاکستان کو 91 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض دے گا‘ معاہدے کی تقریب منگل کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق عالمی بنک اعلیٰ تعلیم یافتہ ترقی کے لئے 400 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ چار سو ملین ڈالر ریونیو میں اضافے کیلئے دیئے جائیں گے۔ صوبہ خیبر پی کے کی ترقی کے لئے 118 ملین ڈالر خرچ کئے جائیں گے۔ تعلیم کے لئے چالیس کروڑ ڈالر رکھے گئے ہیں عالمی بنک کا کہنا تھا کہ معیشت کو سنبھالنے کے لئے حکومت کو ٹیکس نیٹ کی شرح سترہ فیصد تک لانی ہوگی جبکہ ٹیکس فائلر پنتیس لاکھ تک کرنے ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق 40 کروڑ ڈالر مالیت کا دوسرا قرض اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے استعمال کیا جائے گا اور پروگرام کے تحت اہم شعبوں میں تعلیم و ترییت کو بہتر بنایا جائے گا۔ ورلڈ بنک کاکہنا ہے کہ 11 کروڑ 98 لاکھ ڈالر مالیت کا تیسرا قرض پروگرام خیبر پی کے میں ٹیکس وصولیوں کے نظام میں بہتری کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔ معاہدے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بنک ہمارا دیرینہ پارٹنر ہے۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے ساتھ جولائی کے وسط تک 1.4 ارب ڈالر کے مزید 7 معاہدوں کی توقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن