ہر خطرہ جامع قومی جواب متقاضی، ریاستی اداروں سے ملکر ایسا کر رہے ہیں: جنرل باجوہ
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا وار کورس کے شرکاء سے خطاب کیا اور قومی سلامتی کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کو اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ ہر قسم کا خطرہ جامع قومی جواب کا تقاضا کرتا ہے۔ پاک فوج ریاست کے دوسرے اداروں سے مل کر اس جواب کیلئے مکمل طور پر مصروف عمل ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع اور سکیورٹی کا عزم کئے ہوئے ہے اور قومی حمایت سے ملک کا دفاع اور سکیورٹی کا فریضہ ادا کرتی رہے گی۔