• news

سیمی فائنل میں نہ پہنچے توسرفراز کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے: ہر بجھن سنگھ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی نہیں کرپاتے تو سرفراز احمد کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ (پاکستان) یہاں سے جیتنے کا سلسلہ شروع کرے اور یہ جاری رہے تاہم اگر ایسا نہیں ہوتا اور پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں نہیں پہنچتی تو پاکستان اور بھارت کے لوگوں کے جذبات میں سمجھتا ہوں، میرا خیال ہے کہ وہ (سرفراز) اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے، پاکستان اور بھارت میں اسی طرح ہوتا ہے، جب آپ ہارتے ہیں تو کچھ لوگوں کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے۔آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ بطور کپتان جب آپ کی ٹیم ہارتی ہے تو آپ کا احتساب ہوتا ہے تاہم مجھے یہ پتہ کہ وہ سرفراز کے متبادل کے طور پر کس کو کپتانی سونپیں گے۔ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے قومی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کھلاڑیوں کی برگر کھانے کی خواہش ہے تو انہیں ایسا کرنے کی اجازت ہوتی ہے۔اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ آپ جب محنت کرتے ہیں تو اس کا پھل ملتا ہے اور اگر آپ ایسا نہیں کررہے تو آپ کو انعام نہیں ملے گا۔ پاکستان کو یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ کیوں اچھا پرفارم نہیں کر پارہے، وہ جیسے کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اس سے کافی بہتر ٹیم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن