اپوزیشن جماعتوں کی بجٹ منظور نہ کرنے کی سوچ غیر جمہوری ہے: صمصام بخاری
لاہور (نیوز رپورٹر) اپوزیشن جماعتوں کی بجٹ منظور نہ کرنے کی سوچ غیر جمہوری ہے بجٹ کی منظوری حکومت اور اپوزیشن دونوں کی آئینی اور جمہوری ذمہ داری ہے اپوزیشن اسمبلیوں میں ہنگامہ آرائی کرنے کی بجائے جمہوری کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر و ثقافت سید صمصام علی بخاری نے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف دوسروں پر الزامات لگانے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں انہیں قوم کو بتانان چاہئے کہ ان کے بیٹے اور داماد لندن سے واپس کیوں نہیں آ رہے صوبائی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار سمیت فراری کیمپ میں جانے والے تمام افراد کو واپس لاکر ان سے قوم کی ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔ ایوانوں شرابا اپوزیشن کا طے شدہ اور مخصوص ایجنڈا ہے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ارادوں کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا شہباز شریف کی تقریر فرسٹریشن کا اظہار تھی قائد حزب اختلاف کا خطاب ان کے منصب کے ہرگز شایان شان نہیں تھا سابق حکمرانوں نے اگر کچھ کیا ہوتا تو عوام انتخابات میں انہیں رد نہ کرتے۔