• news

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی سالگرہ آج لاہور میں 3 تقاریب ہونگی

لاہور (نامہ نگار) آج 21 جون سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کا دن ہے۔ اس موقع پر لاہور میں تین تقاریب منعقد ہوں گی۔ صبح دس بجے ایوان عدل میں میاں شاہد عباسی کی قیادت میں وکلاء شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ مہمان خصوصی سید حسن مرتضیٰ سیکرٹری اطلاعات و پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ہوں گے۔ سہ پہر چار بجے پی پی پی پنجاب سیکرٹریٹ 156 سی ماڈل ٹائون لاہور میں پی ایس ایف کے زیر اہتمام کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہو گی، مہمان خصوصی چودھری منظور احمد ہوں گے۔ شام 6 بجے شام پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام سیکرٹری جنرل اسرار بٹ کی رہائش گاہ پر ڈیرہ بابر سہیل بٹ بھینی روڈ شریف پورہ لکھو ڈیر میں تقریب منعقد ہوگی۔ مہمان خصوصی منظور احمد چودھری، اسلم گل، سید حسن مرتضیٰ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن